اہم خبریں

زمرد خان جو خدمات سر جام دے رہے ہیں وہ پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان سویٹ ہوم کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ افطار ڈنر تقریب کا انعقاد ہواجس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے لاکھوں روپے کے عطیات کا اعلان کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کاہاتھ پکڑیں اور ایک دوسرے کی عزت کریں تو بہت سارے ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیںپاکستان سویٹ ہوم کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، پیپلز کے رہنماء نیئر حسین بخاری اور چیئرمین اے بی این نیوزاور چیف ایڈیٹر اوصاف مہتاب خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ زمرد خان جو خدمات سر جام دے رہے ہیں وہ پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں، زمرد خان ایک کامیاب سیاستدان تھے،ہم سب کی آنکھ کا تارا تھے، انہوں نے بہت بڑاچیلنج تسلیم کیا، میں نے کئی مرتبہ زمرد خان سے کہا کہ سیاست سے کنارا کشی نہ کریں،مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے اس کمٹمنٹ کو نبھایا،زمرد خان بڑا بہادر شخص ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جتنی خوشی مجھے یہاں آکر ہوتی ہے میں بیان نہیں کرسکتا،ہم سب کی خواہش ہے ایک ہوکر ایک جذبے کے ساتھ ملک کے لئے کام کریں ،ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک دوسرے کاہاتھ پکڑیں ایک دوسرے کی عزت کریں تو بہت سارے ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نیئر حسین بخاری نے کہا کہ زمرد خان نے بڑی ہمت اور عقل ودانش سے پاکستان بیت المال کو چلایا، تقریب سے پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان اور مسلم لیگ ن کے رہنماء انجم عقیل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں