دورہ نیوزی لینڈ کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان،شاہد آفریدی چیف سلیکٹر ہونگے

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے دورہ کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔ شاہد آفریدی چیف سلیکٹر ہوں گے۔

ہفتے کو پاکستان کرکٹ بورٹ چئیرمین( پی سی بی) نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرنیوزی لینڈ کے دورے کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔عبوری سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر سمیت 3 ارکان پر مشتمل ہے۔پی سی بی کے چئیرمین کے مطابق شاہد آفریدی عبوری سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق اور راؤ افتخارشامل ہیں، ہارون رشید عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔