گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیفٹی چیک شروع

گوادر(اے بی این نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق سی اے اے کے ماہرین کی ٹیم نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیفٹی چیک شروع کردیا،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ سی اے اے کی ٹیم نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کا سیفٹی چیک مکمل کرلیا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایر سائیڈ، ٹرمینل بلڈنگ کا سیفٹی چیک بھی مکمل کرلیا گیا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکومت جلد فضائی آپریشن بحالی کا ارادہ رکھتی ہے،واضح رہے کہ فضائی آپریشن سے قبل عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے،سی اے اے کی متعلقہ شعبے کی ٹیم فائنل چیک کے پروسیجر مکمل کرتی ہے۔