اہم خبریں

معروف اداکارہ میرا پر ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، ویڈیو سامنے آگئی

معروف اداکارہ میرا پر ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (اے بی این نیوز) اداکارہ میرا پر مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ گھریلو ملازمہ نے بتایا کہ اداکارہ میرا اس کے ساتھ بہت بدتمیزی کرتی ہے، تشدد کے باعث اس کے چہرے اور جسم پر نشانات ہیں۔

متاثرہ گھریلو ملازمہ نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے اداکارہ میرا کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ گھر کے گیراج میں گیٹ کے قریب ملازمہ کو تھپڑ مارتی نظر آرہی ہیں۔

“باجی اس سے بہت پیار کرتی ہیں” میرا کی ملازمہ کے دوسرے بیان میں یو ٹرن
دوسری جانب لاہور میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر تشدد کے الزامات کے بعد ملازمہ کا دوسرا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے اپنے پہلے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

لاہور میں معروف اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ کا دوسرا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے پہلے والے بیان سے مکرتے ہوئے اداکارہ کے تشدد کے الزامات کی تردید کی ہے۔

اپنے تازہ بیان میں ملازمہ نے کہا کہ اس کے خلاف تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ میرا جنہیں وہ باجی کہتے ہیں وہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرتی ہیں۔


ملازمہ نے مزید کہا کہ وہ اب بھی اداکارہ میرا کے گھر کام کر رہی ہے اور ان کے ساتھ ہے۔

گھریلوملازمہ کا یہ بیان گزشتہ بیان سے مختلف ہے، جس میں انہوں نے اداکارہ میرا پر روزمرہ کے کاموں کے دوران مبینہ طور پر تشدد کا الزام لگایا تھا۔

پہلے بیان میں ملازمہ نے حکام اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

گھریلوملازمہ کے پہلے بیان کے بعد اداکارہ میرا سے مبینہ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں اداکارہ کو مبینہ طور پر ملازمہ کو دھکا دیتے اور تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔


واقعے سے متعلق مزید ویڈیوز بھی بعد میں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جس کے بعد صارفین اور مختلف حلقوں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

تاہم اب گھریلو ملازمہ کے دوسرے بیان کے بعد معاملے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ ملازمہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس پر تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور وہ اب بھی اداکارہ میرا کے گھر کام کر رہی ہیں۔

ملازمہ کے پہلے اور دوسرے کے بیانات میں واضح فرق سامنے آنے کے بعد مبینہ تشدد کے حوالے سے مزید وضاحت یا تحقیقات کی ضرورت بھی پیدا ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:شائقین کے لیے بڑی خبر، قومی ٹیم میں 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور

متعلقہ خبریں