اہم خبریں

صارفین ہوشیار، گیس کی فراہمی کا عارضی شیڈول جاری

صارفین ہوشیار، گیس کی فراہمی کا عارضی شیڈول جاری

کوئٹہ( اے بی این نیوز)‌ گیس کی فراہمی کا عارضی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 18 انچ قطر کی پائپ لائن خراب ہونے سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ شہر میں گیس کی فراہمی کا شیڈول عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گیس صبح ساڑھے 6 سے ساڑھے 8 بجے تک فراہم کی جائے گی، گیس دوپہر 12 بجے سے صبح 3 بجے تک، گیس شام ساڑھے 6 سے رات 9 بجے تک فراہم کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ مطلوبہ پریشر اور آپریشنل استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے درمیانی اوقات میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی گیس کی معمول کی فراہمی کا شیڈول بحال کر دیا جائے گا۔ پائپ لائن کی تباہی کے باعث بلوچستان کے بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں