اہم خبریں

پنجاب ایسٹ انڈیا کمپنی کے ماتحت ہے، فواد چوہدری کا ٹویٹ

لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی (پیمرا )نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد کر دی اور تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کردی ہیں،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پیمرا نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کردی ہیں، جمہوریت اور بنیادی حقوق معطل ہو گئے ہیں کیا؟تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں پیمرا کا نوٹی فیکشن شیئر کرتے ہوئے لکھا ہمارے کارکنان پر ہونے والی بربریت دکھانے پرمیڈیا پرپابندی لگا دی گئی، پنجاب ایسٹ انڈیا کمپنی کے ماتحت ہے۔

متعلقہ خبریں