پشاور (نیوزڈیسک)پشاور کے علاقے حیات آباد میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔بدھ کو پولیس نے بتایاکہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق دھماکے سے فیکٹری کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔ادھراسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو لاشیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئی ہیں۔















