اہم خبریں

عمران خان کی انتخابی ریلی کے شرکاء کو واپس گھر جانے کی ہدایت

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے انتخابی ریلی میں شریک کارکنان کو واپس اپنے گھروں کو جانے کی ہدایت کردی۔بدھ کو پیمرا پابندی کے باعث سوشل میڈیا پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے لاہور میں کارکنان پر ہونے والے واٹر کینن کے استعمال، لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ لاہور میں انتخابی ریلی کے شرکاء کے ساتھ جو ہوا وہ پنجاب میں عبوری حکومت کو طول دینے اور ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ لانے کی کوشش ہے۔عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ واپس اپنے گھروں کو چلے جائیں تاکہ انہیں کسی سازش کا کوئی موقع نہ ملے۔

متعلقہ خبریں