اہم خبریں

پی ٹی آئی نے لاہور میں دفعہ 144کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دفعہ 144کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلانے دفعہ 144کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ دفعہ 144کوغیرآئینی وغیر قانونی قراردیا جائے،واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک ہفتے کے لیے جلسے، جلوسوں پر پابندی عائدکی تھی ،محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں یہ پابندی ایک ہفتے کے لیے عائد کی ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ عائد کردہ پابندی کا نفاذ آج سے ہوگا جب کہ پابندی امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں