اہم خبریں

وزیراعظم کی گلگت بلتستان حکومت کی مالی مشکلات دور کرنے کیلئے 2.50ملین کی منظوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان حکومت کی مالی مشکلات دور کرنے سے متعلق بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست منظورکرلی ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست منظورکرلی ،وزیراعظم نے جی بی کیلئے 2.50 بلین روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم شہبازشریف نے صوبے کو مارچ اور اپریل کیلئے 26.666 میٹرک ٹن گندم کے فوری اجرا کا حکم دیدیا،وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی ضرورت کو فوری پورا کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں