اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اورچیف آرگنائز رمریم نواز نے کہاہےکہ خواتین کو ان کا جائز مقام دلانے کی کوشش کروں گی،پاکستان میں آبادی کا نصف حصہ خواتین کا ہے،خواتین ووٹرز مردوں سے 2 فیصد زیادہ ہیں ،ملک میں خواتین کی ضروریات کی نشاندہی کرتی رہوں گی،بدھ کوخواتین کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ خواتین کو ان کا جائز مقام دلانے کی کوشش کروں گی،قوم کی تقدیر کے فیصلے کی طاقت خواتین کے پاس ہے،انہوں نے کہاکہ مادر ملت فاطمہ جناح نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا،کس کو ووٹ دینا ہے کیا پاکستان کی ہر خاتون کو یہ حق حاصل ہے؟میں محترمہ فاطمہ جناح سے بہت زیادہ متاثر ہوں ،محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قیام پاکستان کی تحریک چلائی،میں اپنی والدہ کی کوششوں سےبھی بہت زیادہ متاثر ہوں ،میں نے جب جیل کی مصیبتوں کا سامنا کیا اس وقت میری ماں حیات نہیں تھیں۔میری والدہ نے جس طرح سے تربیت دی تھی مجھے حوصلہ ملا۔انہوں نے کہاکہ ہماری پولیس فورس اور ایئرفورس میں خواتین موجود ہیں،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں،بے نظیر بھٹو نے خواتین کے لیے راہ ہموار کی،خواتین نے ہر جگہ اپنا مقام بنا لیا ۔















