اہم خبریں

الیکشن کیلئے پیسے نہ ہونے کا حکومت بہانہ بنا رہی ہے: شاہ محمود قریشی

ملتان(اے بی این نیوز    ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 84 رکنی کابینہ، پی ایس ایل، غیر ملکی دوروں کیلئے پیسے موجود ہیں، الیکشن کیلئے پیسے نہ ہونے کا حکومت بہانہ بنا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز ہو سکتے ہیں پر الیکشن نہیں، الیکشن کمیشن سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو کہوں گا آئین نے شفاف الیکشن کی ذمہ داری دی ہے، انہیں کہیں گے آئیں مل بیٹھ کر ایسے الیکشن کرائیں جس پر انگلی نہ اٹھے۔ حالات درست کرنے کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں