اہم خبریں

سندھ واحد صوبہ جہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، علی زیدی

کراچی( اے بی این نیوز  )تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ کسی ڈاکو سے بات نہیں کرنے لگے، ڈاکو کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، بینڈیٹ کوئین اعلیٰ عدلیہ، اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال کر رہی ہیں، سکھر میں ہمارے رہنما کو ڈرایا جا رہا ہے، لاڑکانہ میں ایڈز پھیل رہی ہے، سندھ واحد صوبہ جہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، سندھ میں تباہی کا ذمہ دار آصف زرداری ہے۔ہم سندھ قابض ڈاکو سے واپس لیکر رہیں گے، زندگی کا ایک ہی مشن زرداری مافیا کو الیکشن میں شکست دینی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، کل سندھ کے نامور ڈاکو آصف زرداری نے گفتگو فرمائی تھی کہ ہم حکومت کا حصہ لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، بلاول زرداری کہہ چکے ہیں ساری رجیم چینج کی پلاننگ انہوں نے کی تھی، پیپلز پارٹی سہولت کار تھی اور آپ نے لوگوں کو پیسے دیئے، زرداری نے یہ بھی کہا عمران سے بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں۔

متعلقہ خبریں