لاہور ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے عمران خان 4عدالتوں میں پیش ہوئے،عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے انکاری نہیں ہیں،جہاں عدالت میں ضرورت ہوتی ہے وہاں عمران خان ضرور جاتے ہیں،اگرسیکیورٹی مہیا کریں گے تو عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے،یہ الیکشن سے بھاگے ہوئے ہیں،انتخابات کرانے کیلئے تیار نہیں،75کیسز میں عدالتوں میں پیش ہونا ممکن نہیں،ہمارے لیے سب سے تشویشناک بات عمران خان کی سیکیورٹی ہے،جتنی سیکیورٹی عمران خان کیلئے ریلی میں ہوگی اتنی ہی سیکیورٹی کاکہہ رہے ہیں۔















