لاہور ( اے بی این نیوز )مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہکرپٹ نواز شریف کی بگڑی دختر جس شہر کا رخ کرتی ہے، عوام حقارت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں، کوئی بھول تو نہیں گیا جس نے جاتی امراء کے گیدڑ کے پلیٹ لیٹس کٹی ہوئی پتنگ کیطرح گرتے نہیں دیکھے، اپنی خرافات کی تشہیر پر لگا کر مشکل سے قدموں پر کھڑے کیے گئے سرکاری ٹی وی کو پھر سے تباہ کردیا گیا ہے، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے اس چور کو علاج کے بہانے یہاں سے بھاگتے نہیں دیکھا،کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے آمریت کی نرسری میں پلنے والے مسخرے کو باجوہ کی ہاتھ پر بیعت کرتے نہیں دیکھا، اپنے بھگوڑے والد کے کرتوتوں پر مرثیہ خوانی کے علاوہ اس بدتمیز خاتون کے پاس کوئی بیانیہ نہیں،کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے ہٹّے کٹّے نوازشریف کو مرنے کی اداکاری کرتے نہیں دیکھا، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے اس پورے ٹبر کو سندھ کے ڈاکو زرداری کے جوتے سنبھالتے نہیں دیکھا،کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے جاتی امراء کے ٹھگوں کی جیبوں سے قطری خطوط نکلتے نہیں دیکھے، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے چوروں کے ٹولے کے ہاتھوں معیشت تباہ ہوتے نہ دیکھی، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے ان سارے چوروں کو انتخاب سے بھاگتے نہیں دیکھاکوئی رہ تو نہیں گیا جس نے ان سارے چوروں کو تنہا للکارتے عمران خان کو نہ دیکھا، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے کیلبری کوئین کی لندن تو کیا پاکستان سے بھی جائیدادیں نکلتی نہ دیکھیں، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے ڈالر اوندھے منہ گرتے، پٹرول اور اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرتی نہ دیکھیں، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے ملک میں چوروں کے ہاتھوں لاقانونیت اور مقدمہ گردی نہ دیکھی۔















