اہم خبریں

آئی ایم ایف،قرض پروگرام کے حوالے سے قوم کو اسی ہفتے اچھی خبر ملے گی،حکام وزارت خزانہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات،قرض پروگرام کی بحالی کےلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں، حکام وزارت خزانہ کے مطابق قرض پروگرام کے حوالے سے قوم کو اسی ہفتے اچھی خبر ملے گی،آئی ایم ایف کو 30 جون 2023 تک دوست ممالک سے فنڈنگ کی تصدیق کروا دی، عالمی مالیاتی اداروں سے ہونے والی فنڈنگ کے شیڈول کی آئی ایم ایف تصدیق کر رہا ہے، آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر مکمل عمل درآمد ہو چکا ہے، مذاکرات کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف مشن پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی سفارش کرے گا،آئی ایم ایف کا ایکزیگٹو بورڈ اپریل کے پہلے ہفتے میں قرض کی منظوری دے گا،آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری پر پاکستان کو فوری رقم مل جائے گی۔

متعلقہ خبریں