اسلام آباد (اے بی این نیوز )بھرتی کے لئیے میرٹ پر امیدوار فائنل کرنے والے ادارے این ٹی ایس میں 57 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،دستاویزات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹر اور سی ای او کی نا اہلی کے باعث ادارے کو 21 ملین کا خسارہ ہوا،سی ای او نے مشروبات سگریٹس اور شاہانہ کھانوں پر لاکھوں روپے خرچ کئے44 افراد پر مشتمل عملہ بغیر کسی منظور کے بھرتی کر لیا گیا،چئیرمین بورڈ و ریکٹر کامسیٹ کو مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سی ای او کو ایک بار پھر سی ای او بنانے کی سفارش پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے،این ٹی ایس کی آڈٹ رپورٹ میں 31 آڈٹ پیراز کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگی نوٹ کی گئی ہے،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ریکٹر کامیسٹ اور سی او این ٹی ایس کی مالی بے ضابطگیوں پر سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے۔















