اہم خبریں

قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی اسٹورز میں غیرمعیاری اشیا ء پر حکام پر برس پڑی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی اسٹورز میں غیرمعیاری اشیا ء پر حکام پر برس پڑی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کا معیار انتہائی ناقص ہے، حکام یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایاکہ ہم شہریوں کی قوت خرید کو دیکھ کر چیزیں خریدتے ہیں، شہری ان اشیا کا مارکیٹ کے مہنگے اسٹورز سے موازنہ کرتے ہیںاشیاء کا معیار جانچنے کیلئے سمپل لیبارٹری بھیجے جاتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے وزیر صنعت و پیداوار کے اجلاس میں مسلسل عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ اگر آئندہ وزیر صنعت و پیداوار نہ آئیں تو وزیر اعظم کو خط لکھیں گے۔ منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس چیرپرسن سینیٹر خالدہ اطیب کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار کا اجلاس میں عدم شرکت پر ممبران کمیٹی کا اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ اگر آئندہ وزیر صنعت و پیداوار نہ آئیں تو وزیر اعظم کو خط لکھیں گے۔کمیٹی کو یوٹیلیٹی اسٹورزحکام نے بتایاکہ آئل کی قیمت میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کیا، رمضان المبارک میں 5ارب کی سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1ارب 60کروڑ کی ماہانہ سبسڈی دی جارہی ہے،بے انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو 62روپے فی کلو آٹے پر سبسڈی دے رہے ہیں،عام صارفین کو آٹے پر 37روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے،رمضان میں 19اشیا پرسبسڈی دی جائے گی ،بے نظیر انکم پروگرام کے صارفین کو زیادہ اور عام صارفین کو کم سبسڈی کی جارہی ہے،آئی ایم ایف جنرل سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی کا مطالبہ کررہا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 2 لاکھ صارفین ماہانہ سبسڈی لے رہے ہیں، گزشتہ سال شہریوں نے 6 ارب میں 3ارب 20کروڑ سبسڈی لی۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز اشیا کے معیار پر اراکین کمیٹی برس پڑے۔ارکان نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کا معیار انتہائی ناقص ہے، جس پر حکام یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایاکہ ہم شہریوں کی قوت خرید کو دیکھ کر چیزیں خریدتے ہیں، شہریوں ان اشیا کا مارکیٹ کے مہنگے اسٹورز سے موازنہ کرتے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی خریداری ٹینڈر کے ذریعے کی جاتی ہے،اشیا کا معیار جانچنے کیلئے سمپل لیبارٹری بھیجے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں