اہم خبریں

رمضان میں عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے قیمتوں میں کمی کا پلان بنایا جائے، محسن نقوی

لاہور(اے بی این نیوز)نگران وزیر اعلی محسن رضا نقوی نے رمضان المبارک میں صوبے کے عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ابھی سے بہترین حکمت عملی تیار کی جائے، متعلقہ محکمے اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے ساتھ قیمتوں میں استحکام کیلئے ورکنگ پلان مرتب کریں، مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کیلئے پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کر کے قابل عمل تجویز پیش کی جائے۔محسن رضا نقوی نے مزید کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ کمی کا پلان بنایا جائے، پرائس کنٹرول کے موثر نظام کے ذریعے غریب آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں سیکرٹری زراعت نے دالوں، سبزیوں اور پھلوں کی طلب و رسد اور قیمتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں