اہم خبریں

کوہاٹ میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی رہنما سلمان شنواری زیر حراست

کوہاٹ (نیوزڈیسک)کوہاٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان شنواری کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ دیگر 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے آج صبح بائی پاس روڈ پر اسکول کے بچوں کے احتجاج میں شرکت کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں یکم مارچ سے ایک ماہ تک دفعہ 144 نافذ ہے۔سلمان شنواری کی حراست کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں