اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔منگل کو عمران خان کے وارنٹ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری کیے گئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بار بار طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہورہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی اسلام آباد سے وارنٹ کی تعمیل اور عمران خان کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔















