اہم خبریں

وفاقی حکومت برڈ فلو کا ہنگامی منصوبہ بنا رہی ہے،ظفر حسن

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) سیکرٹری قومی غذائی تحفظ اور تحقیق ظفر حسن کی زیر صدارت منگل کو ملک میں برڈ فلو کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبوں اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ برڈ فلو کی بیماری کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر انیمل ہسبنڈری محمد اکرم نے کہا کہ ابھی تک ملک کے کسی حصے سے یہ مرض رپورٹ نہیں ہوا۔ تاہم، برڈ فلو کی ویکسینیشن احتیاطی اقدام کے طور پر کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری قومی غذائی تحفظ اور تحقیق ظفر حسن نے صوبائی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ صوبوں /علاقوں میں نگرانی کی سرگرمیاں بڑھائیں اور نمونے نیشنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولٹری ڈیزیز کو بھجوائیں۔ انہوں نے اینیمل ہسبنڈری کمشنر کو برڈ فلو کے ہنگامی منصوبے پر صوبوں سے تجویز لینے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی حکومت ہنگامی پلان کو حتمی شکل دے گی اور اسے جلد عمل درآمد کے لیے صوبوں کے ساتھ شیئر کرے گی۔

متعلقہ خبریں