اہم خبریں

ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں؟ یہ بات فیصلے دینے والے بھی جانتے ہیں،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دیدیا۔ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں؟ پتا نہیں ہے، یہ بات فیصلے دینے والے بھی جانتے ہیں کہ نہیں؟ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ برباد معیشت موجودہ حالات میں بہتر نہیں ہوگی،انہوں نے مزید کہاکہ پہلے ایک جعلساز کو ہیرو بنایا، پھر اصل ہیروز کو زیرو بنایا، پھر ایسے فیصلے دیے جن سے ریاست کی چولیں ہل گئیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ کیا کھچڑی پکانے والے نہیں جانتے تھے کہ یہ کھچڑی بھی کھانا پڑے گی؟

متعلقہ خبریں