اسلام آباد(اے بی این نیوز )راولپنڈی میں چاندنی چوک سٹیشن کے قریب لگی آگ نے چلتی بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ لگنے کے واقعہ کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق میٹرو بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، میٹرو بس میں آگ سے دو مسافر متاثر ہوئے، دونوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے ہیں۔















