اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کیس میں پارٹی بننے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،پنجاب اور کے پی میں صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے چیف سیکرٹری کو خطوط لکھے،22 جنوری کو لکھے گئے خطوط میں چیف سیکرٹری کو تمام افسران کی ری شفلنگ کا کہا گیا،الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ افسران کی ری شفلنگ کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا معاملہ 5 رکنی بینچ میں زیر التواء مقدمے سے منسلک کردیا ہے، پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا 5 رکنی بینچ میں زیر التواء معاملہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، الیکشن کمیشن کو متعلقہ 5 رکنی بینچ میں زیر التواء کیس میں پارٹی بنایا جائے۔















