لاہور(نیوزڈیسک)اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچ گئیں۔پاکستانی جاں بحق افراد کی میتیں تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئیں۔لاہور پہنچنے والی میتوں میں ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے۔اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن نمائندے نے لاشیں وصول کرکے ورثا کے حوالے کیں، 7 افراد کی لاشیں گجرات ڈویژن روانہ کر دی گئیں ۔















