اہم خبریں

عمران خان کی تقریر پر پابندی حکومتی ہسٹیریا کو ظاہر کرتی ہے،’فواد چودھری

لاہو ر(اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ واپس آگئی ہے، وفاقی حکومت کو فکر نہیں وہ 24 گھنٹے عمران خان کی گرفتاری کے پیچھے ہیں، عمران خان کی تقریر پر پابندی کو چیلنج کر دیا ہے، جلد پٹیشن سامنے لے آئیں گے۔زلفی بخاری کے ساتھ زمان پارک پہنچنے پر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی چھوٹی سوچ کے لوگ اتنی بڑی کرسیوں پر بیٹھ کیسے گئے ہیں، ہم نے ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر پر پابندی حکومتی ہسٹیریا کو ظاہر کرتی ہے، پابندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اتنے کمزور ہیں کہ الفاظ سے ڈرتے ہیں، ہم نے پابندی کو چیلنج کر دیا ہے اور کچھ دیر میں پٹیشن سامنے لے آئیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں، اس طرح کے فاشسٹ اقدامات کی تاریخ نہیں ملتی۔

متعلقہ خبریں