اہم خبریں

راولپنڈی ، شادی کی تقریب میں دلہن کا زیور چوری ہوگیا،مقدمہ درج

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پنجاب کے شہر راولپنڈی کے علاقے چھنی پُل میں شادی کی تقریب میں دلہن کا زیور چوری ہوگیا۔پیر کو پولیس نے بتایاکہ شادی ہال کی لائٹیں بند ہونے پر سلامی کی رقم اور دلہن کا زیور چوری ہوگیا۔تھانہ روات میں دلہن کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم شخص نے رخصتی کے وقت لائٹس بند کرکے اندھیرے میں واردات کی۔

متعلقہ خبریں