اہم خبریں

راولپنڈی، خونی ڈکیتی،مزاحمت پر دوکاندار قتل

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) نصیر آباد کے علاقہ چاکرہ روڈ پر موبائل شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے دکاندار کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،دو ڈاکو موبائل شاپ میں داخل ہوئے اور پسٹل نکال کر دکاندار سے نقدی اور موبائلز فون حوالے کرنے کو کہا جس پر دکاندار وقار نے مزاحمت کی تو ایک ڈاکو بے گولی چلا دی جس سے وقار شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کو فوری موقع پر پہنچنے کے احکام جاری کیے ایس پی پوٹھوہار محمد ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئے ، موقعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں،ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں