اسلام آباد (اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے مزید ایک ممبر قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی اسمبلی رکنیت مالی گوشوارے جمع کرانے کے بعد بحال کی گئی ہےالیکشن کمیشن نے اسمبلی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی رکنیت بحالی پر سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کردیاالیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی تھیالیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کو اسمبلی اور کمیٹی اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا تھا۔














