اہم خبریں

نیب لاہور کی خصوصی ٹیم نوٹس وصول کرانے زمان پارک پہنچ گئی،تعمیل کرا لی

لاہور ( اے بی این نیوز  )قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی دو رکنی خصوصی ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئی ہے۔نیب کی ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہیں مل سکی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی نے نیب ٹیم کو روک رکھا ہے۔نیب کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے زمان پارک پہنچی ہے۔ بعد ازاں نو ٹس کی تعمیل کر الی گئی۔

متعلقہ خبریں