اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر آج 2 روزہ دورے پر قطر جائیں گے ،وہ قطر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔اس کانفرنس کے اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے۔















