اہم خبریں

دوہرے نظام پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوہرے نظام پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی، سب چھوڑیں آئین توڑنے پر سزا تو دیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں، 2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل (ضمانت)۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 6 ماہ تک’’بیل‘‘نہیں کے مقابلہ میں ایک دن میں چار بیلیں (ضمانتیں)۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی، سب چھوڑیں آئین توڑنے پر سزا تو دیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی 200 عدالتی پیشیوں اور عمران خان کی 2 پیشیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ تصویر میں انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں