لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں، ملک جب مسائل میں ڈوب جاتا ہے تب ہی نوازشریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے،ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل پیدا کرنیوالے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مرکزی تنظیمی اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف، پرویز رشید اور رانا ثناءاللہ سمیت رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں تنظیمی کنونشن پر ڈویژن کے عہدیداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔اس دوران مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پتلی تماشہ کرنیوالے گھروں میں قید ہو چکے ، سازشی چاہتے ہیں معیشت نہ سنبھلے مگر ہم لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک جب مسائل میں ڈوب جاتا ہے تب ہی نوازشریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے، ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا،الیکشن ہو یا فسطائیت کا مقابلہ گوجرانوالہ اس میں سب سے آگے ہے، گوجرانوالہ ٹیم نے پارٹی کی دیگر ڈویژنز کو چیلنج کر دیا، یقین ہے پارٹی کے ڈویژنز اس چیلنج کو قبول کریں گے ، عمران کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے،ن لیگ کو مٹانے والے خود مٹ گئے، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔















