جیل حکام سے شکایت ہے، کپڑے استری کیلئے فرائنگ پین نہیں دیا، اسد عمر کا مریم نواز پر طنز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے، کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔
جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے۔۔۔کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا🙂
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 4, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے راجن پور ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے، کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔ تحریک انصاف ورکرز زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔
تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔ تحریک انصاف ورکرز زندہ باد، پاکستان پائندہ باد
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 4, 2023















