اہم خبریں

حکمران سپریم کورٹ کے فیصلے کے آگے سرخم تسلیم کریں ورنہ آئین شکنی کے مرتکب ہوں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (اے بی این نیوز  ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ حکمران سپریم کورٹ کے فیصلے کے آگے سرخم تسلیم کریں ورنہ آئین شکنی کے مرتکب ہوں گے، عمران خان اورتحریک انصاف کی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات بھی حکمرانوں کو نہیں بچاسکیں گے۔ مشتاق غنی سے ملاقات کے دوران چودھری پرویزالہیٰ نے کہا شہبازشریف پاکستان کی تاریخ کے نااہل ترین حکمران ثابت ہوئے، جن کو شہباز شریف کا تجریہ دیکھنے کاشوق تھا امید ہے انکی تسلی ہوگئی ہوگی۔سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو ایک ہی خوف کھائے جارہا ہے کہ الیکشن میں انکا سیاسی جنازہ نکل جانا ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا ایک ہی حل ہے کہ سیاسی استحکام کے لئے عام انتخابات کروائے جائیں، عمران خان قوم ، ملک اورائین کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں۔چودھری پرویز الہی نے کہا ڈالر کی اڑان اور مہنگائی کاطوفان شہبازسپیڈ سے عوام کو نگل رہاہے، شہبازشریف کی گورننس اورتجریہ پوری قوم کے سامنے ایکسپوز ہوچکا ہے، نااہل ٹولے کو صرف اپنے اقتدار بچانے کی فکر ہے عوام کا کوئی پرسا ن حال نہیں۔

متعلقہ خبریں