عمران جن سے بات چیت کے لئے مرے جارہے ہیں وہاں سے جواب نہیں ملتا،وزیر داخلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز) راناثنااللہ نے کہاہے کہ اگرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان الیکشن سے متعلق سنجیدہ ہیں تو بات ہوسکتی ہے، ان کا مخاطب سیاسی قوتیں نہیں ،کوئی اور ہے،جن سے بات چیت کے لئے مرے جارہے ہیں وہاں سے جواب نہیں ملتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ انتخابات سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، مسلم لیگ(ن)الیکشن کے لئے تیار ہے، عمران خان سیاست دان ہیں تو سیاسی قوتوں سے بات کریں ، اب2018 والی فلم چلنے والی نہیں ،مقبولیت کا بخار جلد اتر جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کرنے والے کا ایجنڈا ڈھکاچھپانہیں، پاکستان میں سیاست کے لئے ریاست کا پابند ہوناپڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی حکومت کا ایک کارنامہ بتائیں۔