اہم خبریں

شک ہے اسحاق ڈار نے عوام کو اپنا نام اور تاریخ پیدائش بھی درست نہیں بتائی، حماد اظہر

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہاہے کہ مجھے شک ہے اسحاق ڈار نے عوام کو اپنا نام اور تاریخ پیدائش بھی درست نہیں بتائی، اسحاق ڈار کو فوری طور پر استعفیٰ دینا ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب کو خصوصی طیارے پر پاکستان لایا گیا، پاکستان اس وقت ڈیفالٹ کرنے کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر چکا ہے، اسحاق ڈار درست حقائق نہیں بتا رہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہیں پاکستان سے سروکار نہیں، این آر او سے غرض تھا وہ انہیں مل گیا، اب یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں