اہم خبریں

گوجرانوالہ میں( ن) لیگ کے ورکرز کنونش کے موقع پر ہوائی فائرنگ، کارکن زخمی

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ن لیگ کے ورکرز کنونش کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے کارکن شدید زخمی ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق احسن نامی نوجوان کے سر میں گولی لگی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ کے وی آئی پی گیٹ کے باہر سے مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔زیر حراست نوجوان جلسہ گاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں