اسلام آباد (اے بی این نیوز )عمران خان کو سنائپر یا خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے “بابراعوان کا دعویٰ، کہتے ہیں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا کچھ دوستوں نے مذاق اڑایا، ان پر حملے کا ابھی تک پرچہ درج نہیں ہوا،حکومت کہتی ہے کہ عمران خان پرکوئی حملہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی پر اسلام آبا دمیں سنچری سے زیادہ پرچے ہوچکے ہیں،ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیاجارہاہے، اسلام آباد کچہری میں ایک نہیں کئی قتل ہوئے ، مگر قاتل کا پتہ نہیں چلتا۔















