اہم خبریں

فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری سے گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز )فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری سے گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں دونوں بھائی عدلیہ کے ججز کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں،،، فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ اُن کو ذرا مل لیں، کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟۔پی ٹی آئی کے رہنما فیصل چوہدری نے ان کی مبینہ آڈیو لیک سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ کہتے ہیں مجھے میڈیا کے دوستوں سے پتہ چلا ہے۔ ہمارے پاس فائلیں ہوتیں ہیں، ٹرکوں کا نہیں پتہ۔ فواد چوہدری کہتے ہیں ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئ ہے۔

متعلقہ خبریں