کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر تے ہیں، آئندہ ماہ نااہل ہوجائیں گے،پرانے تمام مقدمات بھی کھلے جائیں گے۔آج پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان اپنے بیان میں نے کہا کہ عمران خان آئندہ ماہ نااہل ہوجائیں گے ،پرانے سب مقدمات بھی کھل جائیں گے، وہ جب نااہل ہوں گے اور جیل جائیں گے تب ان کے پرانے ساتھی علیحدگی اختیار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لئے دیگر رہنما بھی جیل نہیں جانا چاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔















