اہم خبریں

کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی،شائقین کے لیے بڑی خبر

کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی،شائقین کے لیے بڑی خبر

کینیڈا (اے بی این نیوز) کینیڈا کی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مونٹی ڈیسائی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جس کے بعد کرکٹ کینیڈا نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کرتے ہوئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

مونٹی ڈیسائی نے رواں سال مئی میں کینیڈا کی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اپنے مختصر دور میں انہوں نے ورلڈ کپ لیگ 2 کی دو سہ فریقی سیریز میں ٹیم کی کوچنگ کی، جن میں ایک سیریز کینیڈا جبکہ دوسری اسکاٹ لینڈ میں کھیلی گئی۔

مونٹی ڈیسائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کینیڈا کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے گزشتہ تین ماہ ان کے لیے مختصر لیکن بامعنی تجربہ رہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور کرکٹ کینیڈا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تجربے سے حاصل ہونے والے اسباق اور بننے والے تعلقات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

کرکٹ کینیڈا نے نئے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 اگست مقرر کی ہے۔

کینیڈا کی اگلی ورلڈ کپ لیگ 2 مہم 9 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگی، جہاں کینیڈین ٹیم کا مقابلہ عمان اور نیپال سے ہوگا۔

کینیڈا اس وقت لیگ 2 کی پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے اور اس کے مزید چار میچز باقی ہیں۔ لیگ 2 کی ٹاپ چار ٹیمیں اگلے سال ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر میں جگہ بنائیں گی۔

واضح رہے کہ مونٹی ڈیسائی کا کینیڈا کے ساتھ یہ دوسرا دور تھا۔ اس سے قبل وہ 2019 میں بھی کینیڈین ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، بانی پی ٹی آئی کو آج ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

متعلقہ خبریں