گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی،وفاقی دارلحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ صبح 5 بج کر 52 منٹ پر آیا ،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 1 اور گہرائی گہرائی 150 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کے ساتھ چین کا بارڈر تھا۔