اہم خبریں

ایس ای فروٹس کا 1.2 ارب روپے کے آئی پی او سے دستبرداری کا اعلان

ایس ای فروٹس کا 1.2 ارب روپے کے آئی پی او سے دستبرداری کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبل لمیٹڈ نے 1.2 ارب روپے کے ابتدائی عوامی حصص کی فروخت (آئی پی او) کی درخواست واپس لینے کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے پراسپیکٹس میں نئی تفصیلات شامل کرکے دوبارہ درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں سکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن کی ذمہ داریوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ کمشنر محمد علی فرید خواجہ سے یہ قلمدان واپس لے کر کمشنر ذیشان رحمان خٹک کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کا سکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن کمپنیوں کی عوامی لسٹنگ، نئے آئی پی اوز کی منظوری اور عام سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ سے متعلق اہم ذمہ داریاں انجام دیتا ہے۔

دوسری جانب ایس ای فروٹس کے آئی پی او کی درخواست واپس لیے جانے کے بعد ریٹیل سرمایہ کاروں کی رقوم واپس کرنے کا عمل جاری ہے۔ کمپنی کی جانب سے پراسپیکٹس میں نئی تفصیلات شامل کرنے کے بعد دوبارہ درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل سستا یا مہنگا؟ نئی قیمتیں سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں