اہم خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

نیو یارک(اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں سستے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 86 سینٹ کی کمی کے بعد 104 ڈالر 20 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی ایک ڈالر 2 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 93 ڈالر 7 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔
مزید پڑھیں‌:خیبرپختونخوا میں اسکولوں سے متعلق بڑا حکومتی فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں