عمران، پرویز ملاقات آج ہوگی، ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے سے متعلق فیصلے کا امکان

لاہور(نیوزڈیس) مسلم لیگ (ق) پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے جس کا باقاعدہ اعلان آج شام کو متوقع ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پارٹی کی سینئر قیادت اور رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی بڑے سیاسی فیصلے کے تحت آج شام اپنے اراکین کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیش کش کی تھی۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ق) کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی حمایت کردی ہے۔