توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کرلیا

روالپنڈی(نیوزڈیسک)توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے معاملے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 9 مارچ کی صبح نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں عمران خان سے توشہ خانہ سے لیے گئے 7 تحائف کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔نوٹس میں شامل تحفوں میں 6 رولیکس گھڑیوں کا سوال پوچھا گیا۔ قطری آرمی چیف کے دئیے گئے ایک آئی فون کے بارے میں بھی سوال شامل ہے۔