عمران خان حملہ کیس،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، احسن کی ضمانت منظور اور وقاص کی درخواستِ خارج کردی گئی

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے آزادی مارچ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینرپرفائرنگ کے کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم احسن اور وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی ۔ جس میں دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا بعد ازں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ سنایا گیا جس کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم احسن نذیر کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔۔ عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم وقاص کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔