اہم خبریں

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ، گیلپ سروے رپورٹ سامنے آگئی

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ، گیلپ سروے رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(‌اے بی این نیوز)‌گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق 47 فیصد پاکستانیوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی حمایت کی ہے، جبکہ 36 فیصد نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔

سروے کے نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا میں اس معاملے پر رائے عامہ تقسیم نظر آئی۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کی حمایت میں 40 فیصد افراد نے رائے دی، جبکہ 42 فیصد نے مخالفت کی۔

سروے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت کے عدم تعاون سے متعلق مؤقف پر بھی رائے لی گئی۔ نتائج کے مطابق 36 فیصد افراد نے اس دلیل کو تسلیم نہیں کیا، جبکہ 29 فیصد اس سے مطمئن دکھائی دیے۔

اس سوال پر کہ کیا ایمرجنسی کے نفاذ سے صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی، 38 فیصد افراد نے امید ظاہر کی، جبکہ 30 فیصد نے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔

سروے کے مطابق 41 فیصد افراد نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو آئینی طور پر بھی درست قرار دیا۔

علاقائی سطح پر ایمرجنسی کے نفاذ کی سب سے زیادہ حمایت ہزارہ ڈویژن میں سامنے آئی، جہاں 48 فیصد افراد نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ دوسری جانب جنوبی خیبر پختونخوا میں مخالفت کی شرح سب سے زیادہ 53 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں‌:شہاب الدین کا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کونسل کا رکن بننے سے معذرت

متعلقہ خبریں